23-06-2017

خیبر پختونخوا احتساب کمیشن نے سینیٹر ستارہ ایاز سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی ہے ۔

صوبائی احتساب کمیشن کے ترجمان کے مطابق خیبر پختونخوا احتساب کمیشن عوامی نیشنل پارٹی کی سینیٹر ستارہ ایاز کےخلاف بدعنوانی کے مختلف الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے وہ گزشہ دو ر حکومت میں بحیثیت صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ  تعینات تھیں ۔