21-08-2017

سینٹ آف پاکستان کا266واں اجلاس پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں شروع ہورہاہے۔  اجلاس کے دوران معمول کی قانون سازی کے علاوہ اہم قومی امور پر بحث کی جائے گی۔

دوسری طرف قومی اسمبلی کااجلاس بھی دو روز کے وقفے کے بعد آج  شروع ہو رہا ہے جس میں قانون سازی کے علاوہ دیگر اہم قومی امور پر ارکان اسمبلی ایوان میں بحث کریں گے ۔