21-11-2017

سینیٹ نے فوجداری قوانین ترمیمی بل 2017 کی منظوری دے دی جس کے تحت نشے کی حالت میں عوامی مقامات پر ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کی سزا کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

سینیٹر چوہدری تنویر احمد خان نے ایوان میں بل پیش کیا جس کو منظور کیا گیا۔

سینیٹ سے منظور بل کے تحت شراب نوشی کی حالت میں اپنے گھر سے باہر آکر ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کو گرفتار کر کے 48 گھنٹوں سے ایک ہفتے تک قید میں رکھا جائے گا اور 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔