12-09-2017

سینیٹ آف پاکستان نے قرارداد منظور کی ہے جس میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجمہتی کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ برما میں مسلمانوں کی وسیع پیمانے انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیا جائے۔

ایوان بالا کے اجلاس میں قائد ایوان سینیٹرراجہ ظفر الحق نے یہ قرارداد متفقہ طور پر پیش کی۔

سینیٹ نے متفقہ قرارداد کے ذریعے روہنگیا مسلمانوں کے بنیادی انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر پامالی پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس درندگی اور وحشت کو رکوانے کے لئے فوری طور پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے رابطہ کیا جائے۔

 منظور کئے گئے قرار داد کے مطابق عالمی برادری روہنگیا مسلمانوں کی اپنی ریاست میں محفوظ واپسی کے لئے اقدامات کرے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں انسانیت کے خلاف ان جرائم کو رکوانے کے لئے کردار ادا کرے۔