24-10-2017

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے چائلڈ میرج ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے۔ بل میں بچیوں کی شادی کی عمر 16سال سے بڑھا کر 18سال کی گئی ہے۔

 کمیٹی نے جعلی پیروں اور عاملوں کے خلاف کارروائی سے متعلق ترمیمی بل اور نشے کی حالت میں عوامی مراکز پر غل غپاڑہ کرنے والوں کو سزا دینے سے متعلق کریمنل لاء ترمیمی بل بھی منظور کرلیا۔