13-04-2018

سینیٹ نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے اختیارات کی قبائلی علاقہ جات تک توسیع کےبل کی منظوری دیدی ہے۔ حکومت کی اتحادی جماعتوں جےیوآئی(ف) اور پختونخواملی عوامی پارٹی نے احتجاج کرتے ہوئے سینیٹ سے واک آؤٹ کر دیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا پارلیمنٹ نےاپنا کام کیا ہے، ہم پر کوئی دباؤ نہیں، جنہوں نے بل پر کام کیا ان کو مبارک باد، اگر کسی نے منظور شدہ بل سے اختلاف کرنا ہے تو وہ اس کا حق ہے۔ سینیٹ کا اجلاس غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ۔