15-02-2017

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد اظہر خان  نے سیونگ اکاونٹس میں خورد برد کرنے کے الزام میں ملوث سابق پوسٹ ماسٹر شکر درہ کوہاٹ  ثناب گل کو جرم ثابت نہ ہونے پر مقدمہ سے بری کر دیا ہے ۔

نیب خیبر پختونخوا کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے سات دوسمبر دو ہزار آٹھ اور گیارہ نومبر دو ہزار گیارہ  کے دوران سیونگ اکاونٹس میں خورد برد  کی تھی جس کے خلاف نیب نے تقریبا اٹھارہ لاکھ بیالیس ہزار روپے کا ریفرنس دائر کیا تھا۔

عدالت نے ریفرنس کی سماعت مکمل ہونے اور ملزم کے خلاف عائد الزامات ثابت نہ ہونے پر مقدمہ سے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔