05-10-2017

پشاو رہائی کورٹ نے دس دنوں کے اندر اندر جواب جمع نہ کرنے پر سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ سروسز کی تنخواہیں قرق کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

عدالت کی جانب سے پیرا میڈیکس اپ گریڈیشن کیس میں مسلسل تین نوٹسز کے باوجود محکمہ صحت کا   عدالت کو جواب نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا گیا اور دس نوں کی آخری مہلت دیتے ہوئے جواب نہ دینے پر سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ خیبر پختونخوا کی تنخواہیں قرق کرنے کے احکامات جاری کئے