09-06-2017

اسلام آباد ہا ئی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق مشیر وزیر اعلی سند ھ نواب لغاری کے مبینہ اغواء کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ تاریخ پر مغوی کو بازیاب کراکے عدالت میں پیش کیا جائے ، بصورت دیگر سیکرٹر ی داخلہ اور سیکرٹری دفاع عدالت میں خود پیش ہوں۔

عدالت نے متنبہ کیا کہ اگر مغوی کو پیش نہ کیا گیا تو سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹر ی دفاع کو جیل بھیج دیا جائے گا۔

عدالت نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے اسکی پاسداری کریں گے ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت سولہ جون تک ملتوی کردی ۔