04-04-2017

پشاور ہائی کورٹ نے سینئر افسر کو نظر انداز کرکے جونیئر افسر کو سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ مقرر کرنے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو چھ اپریل کو عدالت طلب کر لیا ہے ۔

جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس عبدالشکور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار گریڈ بیس کا افسر ہے اور قانونی طور پر سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ  گریڈ بیس کا ہونا چاہیئے تاہم سینارٹی لسٹ پر ٹاپ پر ہونے کے باوجود درخواست گزار کو نظر انداز کرکے جونیئر ترین افسر کو سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ تعیناات کر دیا گیا ہے لہذا جونیئر افسر کی بطور سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ تقرری کالعدم قرار دی جائے۔