07-11-2017

 سپریم کورٹ نے سی ایس ایس امتحانات کیلئے صوبائی کوٹہ  کے خلاف دائر درخواست کو سماعت کےلئے مقرر کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔

جسٹس گلزار احمد  پر مشتمل سپریم کورٹ بنچ  نے اپنے چمبر میں  دائر  درخواست پر رجسٹرار آفس سپریم کورٹ  کے اعتراضات کے خلاف اپیل کی سماعت کی ۔

درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ  آئین کے مطابق سی ایس ایس امتحانات کےلئے صوبائی کوٹہ چالیس سال کیلئے تھا اور  صوبائی کوٹہ کو آئینی تحفظ 2013 میں ختم ہوگیا ہے لہذا  کوٹہ ختم کرکے میرٹ پر تمام امیدواروں کا چناؤ اور تعیناتی کی جائے۔

 دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے جسٹس گلزار نے رجسٹرار آفس  سپریم کورٹ کے اعتراضات  کالعدم قرار  دے دیئے  اور  درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔