16-03-2017

پشاور کی احتساب عدالت نے کروڑوں روپے مالیت کے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں محکمہ تعمیرات و مواصلات دیر بالا کے اہلکار فضل ہادی کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر دیا ہے ۔

نیب خیبر پختونخوا کے مطابق محکمہ تعمیر ات و مواصلات کے اہلکار کا تعلق مینگورہ سے ہے اور ان پر الزام ہے کہ اس نے دوران ملازمت اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے غیر قانونی ذرائع سے کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے بنائے جن میں مینگورہ ، سوات ، ریگی ماڈل ٹاون میں متعدد مکانات اور پلاٹس شامل ہیں ۔