08-02-2017

پشاور ہائی کورٹ نے  سی ٹی کا امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اورجسٹس یونس تہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں عدلات کو بتایا گیا کہ درخواست گزار نے محکمہ تعلیم سے این او سی کے بعد سی ٹی امتحان میں کامیابی حاصل کی اور  جب سرٹیفیکٹ کےلئے درخواست دی تو انہوں نے سرٹیفکیٹ دینے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ جب وہ اس کورس کےلئے درخواست دے رہا تھا تو اس کے پاس ایم اے کی ڈگری نہ تھی حالانکہ این او سی لیتے وقت اس نے کوائف اپنی درخواست کے ہمراہ فراہم کئے تھے اور اب وہ ایم اے کی ڈگری بھی حاصل کر چکا ہے لہذا انہیں سی ٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کاحکم دیا جائے ۔

عدالت نے دونوں جانب سے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر درخواست گزار کو سی ٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دیا ۔