19-01-2017

پشاور ہائی کورٹ نے سی ڈی اے اسلام آباد کی جانب سے سمال انڈسٹریز ڈیویلپمنٹ بورڈ کو الاٹ پلاٹ  ٹوارزم اینڈ کلچر  ڈیپارٹمنٹ کو الاٹ کرنے کے خلاف دائر رٹ پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ہے ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اورجسٹس اکرام اللہ خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ انیس سو اٹھاسی ، اناسی میں سی ڈی اے اسلام آباد نے سمال انڈسٹریز کو ایف سیون اسلام آباد میں ہینڈی کرافٹ و دیگر  کے فروغ کےلئے پلاٹ الاٹ کیا تھا تاہم اب متعلقہ حکام نے وہ پلاٹ ٹورازم اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کو الاٹ کر دیا ہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے لہذا اس اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔