October 23, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

شاپنگ بیگز پر پابندی ، اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر

17-09-2019

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دارالحکومت اسلام آباد میں حکومت کی جانب شاپنگ بیگز پر پابندی کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی ہے ۔

درخواست گزار  افتخار احمد،محمد عثمان سمیت دیگر شہریوں کی جانب سے دائر درخواست میں وزارت قانون و انصاف، وزارت موسمیاتی تبدیلی اور انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ پولی تھین بیگز پر پابندی سے اس انڈسٹری سے متعلقہ افراد بے روزگار ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ دنیا کے دیگر ممالک پولی تھین بیگز استعمال کررہے ہیں۔ جبکہ  بائیو ڈی گریڈایبل شاپنگ بیگز بنانے کے لیے مناسب مہلت دی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت کے شاپنگ بیگز پر پابندی سے متعلق فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

Related posts