29-08-2017
پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو متحدہ عرب امارات میں ہونے والی پہلی ٹی 10 کرکٹ لیگ کا اعزازی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پہلی ٹی ٹین کرکٹ لیگ کا آغاز 21 دسمبر سے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم یو اے ای میں ہوگا جبکہ شاہد خان آفریدی، کرس گیل، وریندر سہواگ اور کمارا سنگا کارا کو ایونٹ کے فیورٹ پلیئرز قرار دیا جا رہا ہے۔