27-07-2017

ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقہ مٹہ مغل خیل  میں نامعلوم حملہ آوروں نے شیخ الحدیث مولانا حق نواز کو شہید کر دیا ہے۔

 پولیس کے مطابق  شیخ الحدیث مولانا حق نواز کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد گھر واپس جارہے تھے۔حملہ آوروں کی فائرنگ سے مولانا حق نواز موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔