27-02-2017

سندھ ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر  شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پرسماعت  اس کےوکیل کی عدم حاضری پر ملتوی کردی  ہے

سندھ ہائی کورٹ میں شرجیل میمن کے وکیل نے ضمانت کے لیے درخواست دائرکی تھی جس کی سماعت آج ہوئی،تاہم وکیل کی عدم حاضری کے باعث عدالت نےسماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

یاد رہےکہ دوروز قبل احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن کے کیس میں سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کی عدم پیشی پراظہار برہمی کرتےہوئےاسے  اشتہاری قراردینےکاحکم برقرار رکھاتھا۔

واضح رہےکہ احتساب عدالت نےسابق صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن اور دیگرمفرور ملزموں کو7مارچ تک گرفتار کرکے پیش کرنےکاحکم دیاتھا۔