August 22, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

شرجیل میمن کیس، وفاقی حکومت سے 19 فروری تک جواب طلب

12-02-2019

سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت کو 19 فروری تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

چیف جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں درخواست کی سماعت ہوئی۔

دائردرخواست میں موقف اپنایا گیا کہ علاج کے لیے ملک سے باہرجانا چاہتا ہوں نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔ پراسیکیوٹرنیب نے عدالت کو بتایا کہ شرجیل میمن جیل میں ہیں، کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا کررہے ہیں۔ شرجیل میمن پرمحکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن کا الزام ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور وفاقی حکومت کو 19 فروری تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

Related posts