21-03-2017

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کی پانچ اپریل تک حفاظتی ضمانت 20 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ہے۔

جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے دائر ضمانت درخواست کی سماعت کی۔شرجیل میمن کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے حفاظتی ضمانت کی استدعا کی جبکہ نیب نے شرجیل میمن کو حفاظتی ضمانت دینے کی مخالفت کی۔

عدالت نے دونوں جانب سے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر  ملزم شرجیل میمن کی پانچ اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 20لاکھ روپے مچلکے داخل کرانے اور اس عرصے میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔