13-11-2017

لاہور ہائی کورٹ نے شریف خاندان کی اتفاق ٹیکسٹائل ملز کی نیلامی کا حکم دے دیا ہے۔ اتفاق ٹیکسٹائل ملز کی نیلامی 15 دسمبر کو کی جائے گی۔

 دائر درخواست میں وکیل نجی بینک نے دلائل دیتے ہوئے کہا ملز مالکان نے کاروبار کیلئے قرض حاصل کیا اور نوازشریف کے رشتہ داروں نے ملز رہن رکھوائی، قرض کی عدم ادائیگی پر ملز کو ڈیفالٹر قرار دیا گیا،اس کے خلاف 2016 میں ڈگری بھی جاری ہو چکی لیکن 11 کروڑ 95 ہزار کی باقی رقم ادا نہیں کی جا رہی۔

 وکیل نجی بینک نے عدالت سے استدعا کی رقم کی وصولی کیلئے ملز کو نیلام کرنے کا حکم دیا جائے۔