10-05-2018

سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کیلئے احتساب عدالت کو مزید ایک ماہ کا وقت دیدیاہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عظمت سعید پر مشتمل سپریم کورٹ کے  دو رکنی خصوصی بنچ نے احتساب عدالت کی شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کے ٹرائل مکمل کرنے میں توسیع سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے نواز شریف کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت کو ٹرائل مکمل کرنے کی تاریخ میں 9 جون تک کی توسیع کردی۔