08-06-2018

احتساب عدالت نے سپریم کورٹ میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز نمٹانے کے لیے مدت میں توسیع کی درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب ریفرنسزکا فیصلہ 9جون تک نہیں ہوسکتا، وقت بڑھایا جائے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے دیا گیا وقت 9 جون کو ختم ہو رہا ہے اور گواہان ابھی باقی ہیں، ایون فیلڈ ریفرنس میں حتمی دلائل جاری ہیں، العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرس میں واجد ضیاء پرجرح جاری ہے، العزیزیہ میں تفتیشی افسراور فلیگ شپ ریفرنس میں واجد ضیاء اور تفتیشی افسر کا بیان قلمبند ہونا باقی ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے نیب ریفرنسز میں اس سے پہلے دو مرتبہ وقت بڑھایا ہے، 6 ماہ میں ٹرائل مکمل نہ ہونے پرسپریم کورٹ نے دو ماہ کا مزید وقت دیا تھا۔