04-08-2017

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، حسن، حسین اور مریم نواز کے علاوہ کیپٹن (ر) صفدر اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے دائر درخواست 7 اگست کے لئے سماعت کے لئے مقرر کردی۔

شہری کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ نے ان افراد کے خلاف ریفرنسز نیب میں  دائر کرنے کا حکم دیا تھا اس لئے ان کے ملک سے فرار کا خدشہ موجود ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ فریقین کے بینک اکاؤنٹس کو بھی منجمند کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔