09-03-2017

پشاور ہائی کورٹ نے  اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں شعبہ تھیالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر نثار محمد کی تقرری کے خلاف دائر رٹ پر چیئرمین ہائیر ایجوکیشن اور رجسٹرار اسلامیہ کالج یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ہے ۔

جسٹس روح الاآمین خان اور جسٹس سید افسر شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نےاسسٹنٹ  پروفیسر شعبہ اسلامک سٹڈیز ڈاکٹر حسین فاروقی کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ بائیس مئی دو ہزار نو کو اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں شعبہ تھیالوجی کے پروفیسر کی تقرری کےلئے اشتہار جاری ہوا جس کےلئے درخواست گزار سمیت بارہ  امیدواروں نے درخواستیں دیں لیکن مطلوبہ کوائف پورے نہ ہونے کے باوجود پروفیسر ڈاکٹر نثار محمد کی تقرری کی گئی جو کہ غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے لہذا ان کی تقرری کالعدم قرار دی جائے اور درخواست گزار جو جن کے کوائف اشتہار میں دیئے گئے کوائف کے مطابق ہے کی تقرری کے احکامات جاری کئے جائیں ۔