17-03-2017

پشاور ہائی کورٹ  نے جامعہ پشاور کے شعبہ جیوگرافی کے پروفیسر کےلئے امیدوار ڈاکٹر فضل الرحمان کیس کو فیصلے کےلئے سنڈیکیٹ کو ارسال کر دیا ہے ۔

دائر رٹ پٹیشن میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار نے جیوگرافی ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر کےلئے درخواست دی تھی اور اس عہدے کےلئے جو تجربہ طلب کیا گیا تھا وہ اس پر تعلیمی اور دیگر لحاظ سے بھی پورا اترتے ہیں تاہم معاملہ جب سکروٹنی کمیٹی اور سلیکشن بورڈ سے گزرکر سنڈیکٹ کے پاس آیا تو ایک مخصوص گروپ کی جانب سے ان کی مخالفت کی گئی اور اس عمل میں رکاوٹ دالی گئی جو کہ ان کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے ۔

عدالت نے کیس فیصلے کےلئے سنڈیکیٹ کو ارسال کر دیا ۔