13-04-2018

پشاور  یونیورسٹی نے شعبہ صحافت وابلاغ عامہ کے نصاب کی منظوری کیلئے بورڈ آف سٹیڈیز تشکیل دے دیا ہے۔

وائس چانسلر نے بورڈ آف سٹڈیز کیلئے کنوینئراور ممبران کے ناموں کی منظوری بھی دے دی۔

جامعہ پشاور کے رجسٹرار کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق جامعہ پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے تین سالہ مدت کیلئے بورڈ آف سٹڈیز تشکیل دیا ہے جو ماسٹرز، ایم فل او ر پی ایچ ڈی نصاب کی منظوری دے گا۔ ضابطہ کے تحت ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ ضان بورڈ آف سٹڈیز کے کنوینئر ہوں گے۔