01-08-2017

تین روزہ شندور پولو فیسٹیول رونقیں بکھیرنے کے بعد اختتا م پذیر ہو گیا ہے جس میں  چترال کی پولو ٹیم نے گلگت بلتستان کو سات کے مقابلے میں تیرہ گول سے شکست دیکر ٹرافی جیت لی۔

چترال کی حسین وادی شندور میں تین روزہ پولو میلہ سجا، جس میں پیراگلائیڈنگ کے شاندار مظاہرے کیے گئے، میلے میں میوزک بینڈ کی پرفارمنس سے شائقین خوب لطف اندوز ہوئے۔ مقامی فنکاروں نے بھی روایتی دھنوں پر رقص پیش کر کے رنگ جما دیا۔

 دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں روایتی حریف گلگت بلتستان اور چترال مدمقابل ہوئے۔ چترال نے سنسنی اور ایکشن سے بھرپور فائنل سات کے مقابلے میں تیرہ گول سے جیت کر ٹرافی پر قبضہ جما لیا جس کے ساتھ ہی جشن کا آغاز ہو گیا۔