06-06-2018

شندور پولو فیسٹیول رمضان المبارک کے باعث 5سال کے طویل عرصے کے بعد امسال اپنی مقرر کردہ تاریخ 7سے 9جولائی منعقد ہوگا۔

محکمہ سیاحت، ثقافت ، کھیل، آثارقدیمہ و امورنوجوانان خیبر پختونخوا کے مطابق شندور پولو فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے چترال سے شندور کیلئے ٹرانسپورٹ سروس اور گلگت بلتستان اور چترال کی مقامی ثقافت کی رونمائی کیلئے ثقافتی سٹالز سمیت محفل موسیقی کا بھی انعقاد کیا جائے گا
حکام کے مطابق شندورپولو فیسٹیول بین الاقوامی شہرت یافتہ کھیل ہے ،فیسٹیول میں چترال اور گلگت بلتستان کی مقامی ثقافت کی بہترین انداز میں رونمائی کی جائے گی جبکہ  قومی ایئرلائن  5سے 12جولائی چترال کیلئے خصوصی پروازوں کا اہتمام جبکہ چترال سے شندور کیلئے مقامی سیاحوں کی رسائی کیلئے ٹرانسپورٹ سروس کا بھی آغاز کیا جائے گا۔