09-06-2018

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج چین کے شہر چنگ داو میں شروع ہورہا ہے۔

پاکستان اور بھارت کو رکنیت ملنے کے بعد یہ تنظیم کا پہلا اجلاس ہوگا،اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی صدر ممنون حسین کررہے ہیں ۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے رکن ملکوں کے سربراہان مملکت اور رہنما چین پہنچ رہے ہیں۔روس کے صدر پوٹن، ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف، ایران کے صدر حسن روحانی، تاجکستان، کرغزستان، بیلاروس کے صدر بھی چنگ داو پہنچے ہیں۔