11-04-2018

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے شوگر ملز مالکان کی جانب سے کاشتکاروں کو گنے کی قیمتوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لے لیا ہے ۔

ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے یہ نوٹس مختلف کاشت کاروں او زمینداروں کی جانب سے  جانب سے دائر درخواستوں پر لیا جس میں کہا گیا کہ انہیں گنے کے پیسے ادا نہیں کئے جا رہے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے تمام  شوگر ملوں کے سی ای اوز کو دس دنوں کے اندر  سرٹیفیکیٹس جمع کرانے کے احکامات جاری کئے کہ ان میں عدالت کوبتایا جائے کہ انہوں نے کتنی مقدار میں ان زمینداروں و کاشت کاروں سے گنا خریدا اور ان کے ساتھ اس کی کتنی قیمت مقرر کی گئی ۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے از خود نوٹس کیس کی سماعت کےلئے سپریم کورٹ اسلام آباد میں چوبیس اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے ۔