August 24, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

شہباز شریف کی بطور چیئرمین پی اے سی تقرری  کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

31-12-2018

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بطور چیئرمین پی اے سی تقرری اور پروڈکشن آرڈر روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہباز شریف کی بطور چیئرمین پی اے سی تقرری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سنگین الزامات پر شہباز شریف جیل میں ہیں، ملزمان کے پارلیمنٹ اجلاس کیلئے پروڈکشن آرڈر خلاف آئین ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ جب تک جرم ثابت نہ ہوتا ملزم بے گناہ ہوتا ہے، پارلیمنٹ کے اختیارات میں کس طرح مداخلت کر سکتے ہیں؟ کسی رکن کو اجلاس کے لیے جیل سے بلانا پارلیمنٹ کا اندرونی معاملہ ہے، یہ معاملہ پارلیمنٹ کو حل کرنے دیں، ہم 22 کروڑ عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ کا وقار مجروح نہیں کر سکتے۔

Related posts