12-10-2017

شہید بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی پشاور نے بی اے /بی ایس سی سالانہ امتحانات دو ہزار سترہ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔

نتائج کے مطابق گرلز ڈگری کالج چارسدہ نمبرایک کی طالبہ کائنات سمیع نے پہلی ، گرلز ڈگری کالج نوشہرہ کی طالبہ کلثوم اکبر نے دوسری جبکہ اسی کالج کی طالبہ ثناء احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ نتائج کا تناسب ستاسٹھ فیصد رہا ۔