24-03-2017

شہید بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی پشاور کا تیسرا کانوووکیشن اٹھائیس مارچ کو منعقد ہوگا۔

جامعہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق وویمن یونیورسٹی کا تیسرا کاوونو کیشن اٹھائیس مارچ بروز منگل پشاور یونیورسٹی کے کاوونوکیشن ہال میں منعقد ہوگا جس میں تعلیمی سیشن دو ہزار تیرہ ، پندرہ  کے گریجویٹس کو ڈگریاں اور پوزیشن ہولڈرز کو گولڈ میڈیلز دیئے جائیں گے ۔تمام طالبات کو جلسہ اسناد میں بروقت شرکت کی ہدایت کی گئی ہے ۔