08-02-2017

شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے زیراہتمام انٹر کالج ویمن جوڈو چیمپئن شپ پشاورمیں جاری ہے۔چیمپئن شپ میں آٹھ مختلف وزن کی کیٹگریز میں مقابلے ہو رہے ہیں  جن میں سات کالجوں کی کھلاڑی حصہ لیں گی۔
چیمپئن شپ کے افتتاحی روز نوشہرہ کالج نے سونے کے دو ، چاندی کا ایک تمغہ حاصل کیا جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چغر مٹی نے سونے ، چاندی اور کانسی کا ایک ایک تمغہ حاصل کیا اسی طرح شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی نے سونے اور چاندی کا ایک ایک تمغہ جیتا۔