08-06-2017

پشاور ہائی کورٹ نے عدالتی احکاما ت کے باوجود دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کے اہل خانہ کو شہید پیکیج نہ دینے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا اور پولیٹکل ایجنٹ مہمند ایجنسی پر فرد جرم عائد کرنے کےلئے عدالت طلب کر لیا ہے ۔

دائر توہین عدالت رٹ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فاضل عدالت نے متاثرہ  خاندانوں کو شہید پیکج ادا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم واضح احکامات کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا لہذا متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔