13-09-2019

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کئے گئے صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کا 7 رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے ،جوکہ 17 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا ۔

 چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ان درخواستوں کی سماعت کیلئے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر، جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس فیصل عرب، جسٹس عجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسی،پاکستان بار کونسل ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ،اور عابد حسن منٹو وغیرہ نے بھی آئینی درخواستیں دائر کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کیس کی روشنی میں اس درخواستوں  کی سماعت کے لئے فل کورٹ بنچ کی تشکیل کی استدعا کی تھی۔