31-03-2017

صدر ممنون حسین نے آئین میں اٹھائیسویں ترمیم کے بل دو ہزار سترہ اور تحقیقاتی کمیشن بل کی منظوری دی ہے ۔ پارلیمنٹ ان بلوں کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے ۔

صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد یہ بل اب قانون بن گئے ہیں اٹھائیسویں آئینی ترمیم کے بعد فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید دو سال کی توسیع کی گئی ہے ۔