22-05-2018

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت خزانہ اور سٹیٹ بنک سے صدر زرعی ترقیاتی بنک طلعت محمود کی تقرری سے متعلق ضروری دستاویزات طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی ہے۔

 جسٹس عامر فاروق پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ بنچ نے  صدر زرعی ترقیاتی بنک طلعت محمود کی تقرری کے خلاف  دائر درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا  گیا کہ زرعی ترقیاتی بنک کے صدر طلعت محمود کے پاس پانچ سال بنکنگ کا تجربہ نہیں ، ان کی ڈگری بھی ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق شدہ نہیں ہے۔لہذا ان کی تقرری کالعدم قرار دی جائے۔