October 23, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

صدر مملکت کو آئین کے آرٹیکل پینتالیس کے تحت حاصل صدارتی معافی کا اختیار ختم کرنے سے متعلق کیس

09-10-2018

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے صدر مملکت کو آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت حاصل صدارتی معافی کا اختیار ختم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت سے معذرت  کر لی ہے۔

  جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بنچ نے جب کیس کی سماعت شروع کی تو انہوں نے کہاکہ چونکہ درخواست گزار میرا مؤکل رہا ہے اس لئے اس کیس کی سماعت نہیں کر سکتا۔

فاضل جج نے درخواست کسی اور بنچ میں مقرر کرنے کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ  کو بھجوا دی۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 45 کے تحت صدر پاکستان سے مجرموں کی معافی کے اختیارات واپس لئے جائیں، مجرموں کی سزا معافی اسلامی تعلیمات اور آزاد عدلیہ کے تصور کے منافی ہے۔

رٹ  درخواست میں اسلامی نظریاتی کونسل اور صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے۔

Related posts