12-06-2017

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمن نے صدقہ فطر فی کس کی کم از کم رقم 100روپے مقرر کر دی ہےجبکہ صاحب استطاعت افراد اپنی حیثیت کے حساب سے جو، کھجور اور کشمش کی قیمت کے مطابق ادا کر سکتے ہیں۔

مفتی منیب الرحمن کے اعلان کے مطابق صدقہ فطرکم ازکم فی کس 100روپے جبکہ کفارہ صوم (برائے 60 مساکین) 6 ہزار روپے ہے، اسی طرح فدیہ صوم (30 یوم)  3ہزار روپے جبکہ کفارہ قسم ایک ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔