December 15, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

صوابی قتل کیس ، ملزم کی ضمانت درخواست مسترد

26-07-2018

پشاور ہائی کورٹ نے صوابی قتل کیس کے ملزم کی ضمانت درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جیل میں بند رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

جسٹس ابراہیم خان پر مشتمل پشاورہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے ملزم احمد فاروق کی جانب سے دائر ضمانت درخواست کی سماعت کی۔

استعاثہ کی مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے سترہ فروری دو ہزار سترہ کو تھانہ صوابی کی حدود میں فائرنگ کرکے نصیر محمد نامی شخص کوقتل کردیا تھا جبکہ فریقین کے درمیان جائیداد کا تنازعہ بتایا جاتا ہے ملزم نے ماتحت عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر پشاور ہائی کورٹ میں ضمانت درخواست دائر کی جو عدالت نے مسترد کردی۔

Related posts