22-05-2018

یونیورسٹی آف صوابی نے سال 2018-19کے بی اے ( ریگولر ، پرائیویٹ ) اور بی ایس سی کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔

جامعہ کے کنٹرولر امتحانات کے مطابق 21 جون کو متعلقہ امتحانات کا آغاز ہوگا ،اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر رولنمبر سلپس طلبہ کیلئے متعلقہ پتے پر ارسال کردئیے گئے ہیں تاہم  جن طلبہ کو رولنمبر سلپس نہیں ملے وہ 5 جون تک کنٹرولر آفس جامعہ صوابی  سے اپنے رول نمبر سلپ حاصل کریں ، اس کے بعد کسی بھی طالبعلم کو رولنمبر سلپ نہیں دی جائے گی۔