12-05-2017

یونیورسٹی آف صوابی نے اپنے طلبہ کو چھ ملین روپے کے وظائف دینے کا اعلان کیاہے ۔

صوابی یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مختار علم نے یونیورسٹی کے قابل اور مستحق طلباء طالبات کےلئے ساٹھ لاکھ روپے کے وظائف جاری کر دیئے ہیں جس سے چھ سے سات سو تک طلباء و طالبات مستفید ہوں گے ۔اسی طرح یونیورسٹی سکالرشپ کےلئے ایک سو پچاس طلبہ کے نام ایچ ای سی سمیت دیگر اداروں کو بھجوا دیئے گئے ہیں ۔