12-09-2017

گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس منگل انیس ستمبر کو سہ پہر تین بجے طلب کرلیا ہے ۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق گورنر کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بارہ ستمبر کو طلب کرنے کا اعلامیہ واپس لے لیا گیا ہے اب یہ اجلاس انیس ستمبر بروز منگل صوبائی اسمبلی بلڈنگ پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔