21-04-2017

پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے انچاس ہری پور میں ترقیاتی کاموں کےلئے جاری ٹینڈرز  پرورک آرڈر جاری کرنے سے روک دیا اور صوبائی حکومت اور ایگزیکٹو انجینئر محکمہ تعمیرات و مواصلات ہری پور سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

دائر رٹ پٹیشن میں عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزار راجہ فیصل زمان حلقہ پی کے انچاس سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں تاہم صوبائی حکومت نے حلقہ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کو اپنے ہی ایک کارکن کی نشاندہی پر منظور کرکے رکن صوبائی اسمبلی کو نظر انداز کیا  حالانکہ قانونی طور پر یہ متعلقہ رکن کا اختیار ہے کہ وہ اپنے حلقے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کرے جس کےلئے صوبائی حکومت فنڈز جاری کرے گی لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ اس حوالے سے اپریل دو ہزار سترہ کو جاری ہونے والے ترقیاتی کاموں سے متعلق اشتہار کو منسوخ کیا جائے ۔