11-04-2017

خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے تریاسٹھ کوہستان ٹو پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے کامیابی حاصل کر لی ہے ۔

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقہ پر ہونے والے ضمنی انتخاب پر کسی اور امیدوار نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار زرگل خان کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس پر وہ کامیاب قرار دیئے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے تریاسٹھ کی نشست جمعیت علماء اسلام ف کے رکن اسمبلی مولانا عصمت اللہ کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی ۔