10-03-2017

پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہید وکلاء کے لواحقین کےلئے خصوصی گرانٹ کا اعلان کیا جائے اور شہید وکیل کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے جبکہ زخمی کو پچاس لاکھ روپے کی ادائیگی کی جائے ۔ پشاور ہائی کور ٹ بار ایسوسی ایشن نے یہ مطالبہ بار کی جنرل باڈی اجلاس میں کیا جس میں بار ایسوسی ایشن کی کابینہ سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وکلاء اور ان کے خاندانوں کےلئے گریڈ بیس اور اکیس کے افسروں کے برابر صحت سہولیات کا اعلان کیا جائے ۔

اجلاس میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔