02-10-2017

خیبرپختونخواحکومت نے ملازمین کے لئے پنشن فارم تھری تبدیل کردیا ہے ،فارم میں تبدیلی اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا سے منظوری کی بعد کی گئی ہے ۔

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام انتظامی سیکرٹریز، سینئر ممبر بورڈآف ریونیو، تمام کمشنرز، تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام منسلک محکموں کے سربراہان سمیت دیگر نیم خودمختار اداروں کے نام جاری ہونے والے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے پنشن فارم تھری پر نظر ثانی کی ہے ۔

مراسلہ کے مطابق پیشن کے لئے نیا فارم تھری تمام محکموں کو ارسال کردیا گیا ہے لہذا آئندہ ریٹارڈمنٹ کے کیس میں اس فارم کو استعمال کیا جائے تاکہ ریٹا رئر ڈ ہونے والے ملازمین کو مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے۔