28-04-2017

خیبر پختونخوا حکومت نے ٹی بی فری پشاور کے نام سے نیا منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا جس کےلئے محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے منصوبہ بندی کا آغاز کر دیا ہے ۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت میونسپل کی حدود میں موجود تمام آبادی کی ٹی بی کے حوالے سے سکریننگ کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ صوبائی ٹی بی پروگرام کے تحت صوبےبھر میں گزشتہ سال پینتالیس ہزار پانچ سو باون ٹی بی مریضوں کو رجسٹرڈ کیاگیا ہے۔